ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک ‘مودی میڈ’ سانحہ سے نبردآزما ہے: راہل گاندھی

ملک ‘مودی میڈ’ سانحہ سے نبردآزما ہے: راہل گاندھی

Thu, 22 Oct 2020 14:43:07    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مسلسل 'مودی میڈ' سانحہ کا سامنا کررہا ہے ۔ انہوں نے کل ایک ٹویٹ کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا کہ "ہندوستان مسلسل مودی میڈ سانحہ سے نبرد آزما ہے۔ بھوک سے مرنے کی خبریں، خاص طور پر بچوں کی، دل کو دہلادینے والی ہیں۔ جب گوداموں میں ضرورت سے زیادہ اناج موجود ہے تو حکومت اس کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟"۔

واضح ر ہے کہ دو دن پہلے مسٹر راہل گاندھی نے عالمی بھکمری انڈیکس کے لئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس -2020 کی 107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں ہندوستان کا مقام نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص 'دوستوں' کی جیب بھر نے میں مصروف ہے"۔


Share: